ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی ڈیڈ لائن میں ایک مرتبہ پھر توسیع کا امکان ، منصوبے کا سول ورکس مکمل جبکہ الیکٹریکل و مکینکل ورک تاحال جاری،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے کیلئے معاہدہ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اورنج ٹرین چلانے کی ڈیڈ لائن رواں سال نومبر کی دے رکھی ہے، 54 میگا واٹ بجلی کا کنکشن منصوبے کے لئے فراہم کر دیا گیا ہے۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے کہاہے کہ سی آر نورینکو اور پی ایم اے منصوبے کو دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، چیف انجینئر کے مطابق1626ملین ڈالر کے پراجیکٹ کو مکمل کیا جائےگا،ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے معاہدہ متاثر ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کا او اینڈ ایم کا معاہدہ نہ ہونا ٹرین کو چلانے میں رکاوٹ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer