سٹی 42 : (ننکانہ صاحب) پکا قلعہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹٹرالی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق پکا قلعہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹٹرالی میں تصادم ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ 5 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔