ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز

نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ۔ 

آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ 

وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔