ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹوں میں خوردونوش اشیاء کی نئی ڈیزائن شدہ پرائس لسٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ

مارکیٹوں میں خوردونوش اشیاء کی نئی ڈیزائن شدہ پرائس لسٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر لاہور کی تمام مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں شفافیت اور عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوامی استحصال کو روکنا اور سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

دکانداروں کو واضح اور نمایاں سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ صارفین کو قیمتوں کے حوالے سے کسی ابہام کا سامنا نہ ہو۔مارکیٹوں میں نئی ڈیزائن شدہ پرائس لسٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں عام استعمال کی اشیاء کے نرخ نمایاں اور واضح انداز میں درج ہوں گے۔
منڈیوں کے داخلی راستوں پر الیکٹرک بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں، جن پر روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخ درج کیے جائیں گے۔مارکیٹوں اور منڈیوں میں عوامی آگاہی مہم کے تحت نرخوں کی اپڈیٹ لسٹیں مختلف مقامات پر آویزاں کی جائیں گی تاکہ صارفین کو خریداری میں سہولت حاصل ہو۔
سرکاری نرخوں سے انحراف کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔