ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہیوی وہیکلز کا داخلہ بند، سخت ہدایات جاری

لاہور میں ہیوی وہیکلز کا داخلہ بند، سخت ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات جاری، تعمیراتی میٹریل کے ٹرکوں ،ٹرالیوں کی 24گھنٹے مانیٹرنگ شروع، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی ہیوی وہیکلز کا داخلہ لاہور میں بند۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرٹالیرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا، اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی، ریت بجری،مٹی و دیگر میٹریل کوبغیرڈھانپے سڑکوں پر چلنے پر پابندی ہوگی۔

ای پی اے فورس کی لاہور کے داخلی راستوں پر مسلسل چیکنگ، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی بندش، تعمیراتی مقامات اور ڈسٹ زونز میں واٹر سپرنکلنگ آپریشن جاری ہوگا۔

ای پی اے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات سے ہی پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، گردوغبارپرقابو پاناسموگ کی روک تھام کیلئے ضروری ، تمام ادارے فیلڈمیں موجود رہیں گے۔

اب کوئی بھی ٹرک یا ٹرالی بغیر ترپال یا تعمیراتی میٹریل نہیں لے جا سکے گی، وزیراعلیٰ نےتمام محکموں کو انسداد سموگ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نےعوامی آگاہی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کردی۔