ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ :دیوالی پر  2روزہ تعطیل کا اعلان 

سندھ :دیوالی پر  2روزہ تعطیل کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے 20 اور 21 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا  ہےتاہم یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین پیر اور منگل کو دیوالی اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔اُن کا  مزید کہنا تھا کہ اگر کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول میں انہی تاریخوں پر امتحانات طے ہیں تو انہیں بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے بھی دیوالی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق  20 اور 21 اکتوبر کو تمام عدالتوں کے ہندو ملازمین کیلئے تعطیل ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ کے زیر انتظام بینچز، ضلعی عدالتیں، وفاقی اور صوبائی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں پر تعطیل کا اطلاق ہوگا۔