بریانی کے آرڈر میں خرابی پر شہری نےریسٹورنٹ کو ہی جلادیا

بریانی کے آرڈر میں خرابی پر شہری نےریسٹورنٹ کو ہی جلادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے آرڈر میں گڑبڑ کے بعد ایک شخص کا پارہ ہائی ہوگیا اور اس نے بنگلادیشی ریسٹورنٹ کو آگ لگادی۔

امریکی اخبار کے مطابق 49 سالہ شخص کے چکن بریانی کے آرڈر میں کچھ خرابی ہوئی تھی جس پر اس نے ریسٹورنٹ کو آگ لگائی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں میرے بریانی کے آرڈر میں گڑبڑ کی گئی تھی جس کے بعد اگلے دن جا کر میں نے اسے آگ لگائی۔

`امریکی اخبار کے مطابق پولیس حراست میں ملزم نے بیان دیا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا، چکن بریانی خریدی تاہم وہ نہیں دی گئی۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص نے رات کے وقت ریسٹورنٹ کو آگ لگائی جس کے لیے اس نے آتش گیر کیمیکل کا استعما ل کیا۔پولیس نے اعترافی بیان کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer