ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال، دلہا دلہن شادی کی تقریب میں کیسے پہنچے؟ ویڈیو دیکھیں

Kerala Floods
کیپشن: Bride and Groom
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے صوبے کیرالہ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سیلابی صورت حال میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچنے کے لیے مندر کے ایک بڑے دیگچے کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہر جگہ پانی تھا اور شادی کے منڈپ تک پہنچنانا ممکن نظر آرہا تھا تاہم جوڑے نے ہمت نہیں ہاری اورمندر سے عاریتا ایک بڑا دیگچہ لیا اور اس عارضی کشتی کو دھکیلنے کے لیے 2 افراد کی مدد لی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دلہن نے مقامی میڈیا چینل ایشیا نیٹ کو شادی کی تقریب کے بعد بتایا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ایک ایسی شادی میں بدل گئی جس کا انہوں نے تصور نہیں کیا تھا۔

کیرالہ  کے دونوں میاں بیوی ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں۔ یاد رہے کیرالہ میں موسلا دھار بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنیں، جس کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔