ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنزہ ہاشمی کے ترکی میں سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

کنزہ ہاشمی کے ترکی میں سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( زین مدنی ) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی جو ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کنزہ ہاشمی نے اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ ترکی میں موجود چھٹیاں گزار رہی ہیں، کنزہ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر وہ میں استنبول کے ساحل پر موجود ہیں۔ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کیپشن میں لکھا کہ زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے لہذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں۔ 

کنزہ ہاشمی نے اس کے علاوہ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کار میں موجود ہیں اور کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ لوگ سفر نہیں کرتے بلکہ سفر لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ 

View this post on Instagram

People don’t take trips, trips take people ???????????? Explore with @itsflyvour #turkey #onway #kinzahashmi #itsflyvour

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi) on

ایک تصویر میں کنزہ ہاشمی برف پر بیٹھی غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھ رہی ہیں۔ اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اچھی چیزیں ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو فلائٹ بک کرواتے ہیں۔ کنزہ ہاشمی کی نئی تصویروں کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔