پی آئی اے نے عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج ، کرایوں میں حیرت انگیز کمی

 پی آئی اے نے عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج ، کرایوں میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے نے عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروادیا،  جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ کیلئےسفر پر مسافروں کے لیے 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیاہے، خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے اور آنے کیلئے کارآمد ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع کو جوش و جذبے سے مناتی ہے، خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسولﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer