حفیظ سنٹر کے بعد ایک اور مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حفیظ سنٹر کے بعد ایک اور مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں نے پاکستان کلاتھ مارکیٹ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو  پریشان کردیا۔تاجر قائدین ملک زمان نصیب ودیگر رہنماوں نے ریسکیو کی مدد سے آگ بجھائی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کلاتھ مارکیٹ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے وسط میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے فضاء میں بلند ہوئے جس سے مارکیٹ کے تاجران میں خوف زدہ ہوگے ۔تاجران نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو کو اطلاع دی ۔

اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹمیں موقع پر پہنچیں اور مختصر وقت میں ہی آگ پر قابو پالیا۔ اعظم مارکیٹ کے تاجر قائدین نے کہا کہ لیسکو اعظم مارکیٹ میں لٹکتی تاروں کو ٹھیک کرے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقہ گلبرگ میں بلند وبالا پلازہ حفیظ سنٹر  میں آگ  بھڑک اٹھی تھی، آگ نے تیسری اور چھوٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،صبح 6 بجے  لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کی دوسری منزل کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا ۔عمارت کی دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer