چنی گوٹھ؛ ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر 50 سے زائد بھیڑیں اور 6 گائیں ہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے چنی گوٹھ کے قریب 50 سے زائد بھیڑیں اور نصف درجن گائیں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ عباسیہ لنک کینال پل کے مقام پر پیش آیا، جہاں ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 50 سے زائد بھیڑیں اور نصف درجن گائے ہلاک ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق عباسیہ لنک کینال پل سے ایک چرواہا اپنے جانور کراس کرا رہا تھا کہ اسی وقت پنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس نے ٹریک پر آنے والی بھیڑیں اور گائیں کچل دیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چرواہے کی غفلت کے باعث جہاں بے زبان جانوروں کی ہلاکت ہوئی تو دوسری جانب ممنوعہ پل سے کھلے عام گزرنے کی اجازت دے کر ریلوے کا عملہ بھی آئے روز جانوروں کے قتل عام کا زمہ دار ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی جانوروں کو سندھ سے پنجاب لایا گیا تھا اور ان جانوروں کے مالک کا واحد ذریعہ معاش تھا۔