مشہور بھارتی اداکار گاڑی میں مردہ پائے گئے

مشہور بھارتی اداکار گاڑی میں مردہ پائے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے  مشہور ملیالم اداکار ونود تھامس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ  ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکار ونود تھامس ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، اداکار ونود تھامس کی عمر 45 سال تھی ۔

 پولیس  کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ ان کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی وقت سے موجود ہے، جس کے بعد پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچی اور اداکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اداکار کی موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔