پی ٹی آئی لانگ مارچ،تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

پی ٹی آئی لانگ مارچ،تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس رپورٹ کا حصہ ہے، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے، پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی تھی۔اسلام ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کے لیے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے، ایئرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer