شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ,کوڑا جلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ

local government department
کیپشن: local government department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر محکمہ بلدیات کے اقدامات ، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ پنجاب  کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈی سیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،  سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل  کی جانب سے ڈمپنگ پوائنٹس پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف مقدمات کرانے کا حکم  دیا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل   کا کہنا تھا کہ  کوڑا جلانے والوں کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ چیف آفیسرز کو پیڈا کا سامنا کرنا ہوگا ۔ سیکرٹری بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعلی پنجاب  کے حکم پر کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد سموگ کی ڈائریکشن پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔