ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

covid 19 cases in hospital today
کیپشن: covid 19 cases in hospital today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید10افراد جا ن کی بازی  ہارگئے،ملک بھر میں مزید418کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 448ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید418کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار240ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید10افراد جا ن کی بازی  ہارگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 448ہو گئی ہے۔  این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار143کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.04فیصد رہی۔

 پنجاب میں ابتک 12 ہزار 990افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار812، اسلام آباد 950، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار427، بلوچستان میں 33 ہزار425، آزاد کشمیر میں 34 ہزار527 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 ہو گئی ہے۔