شہری اب گھر بیٹھے چالان جمع کروا سکیں گے 

شہری اب گھر بیٹھے چالان جمع کروا سکیں گے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) بینک جانے کا جھنجھٹ ،نہ قطار میں کھڑے ہوکر چالان کی ادائیگی کیلئے طویل انتظار، محکمہ خزانہ کے تعاون سےسیف سٹیز اتھارٹی نے چالان کی ادائیگی کیلئے ای پے کے ذریعے سہولت مہیا کردی۔

 تفصیلات کے مطابق شہری اب ای چالان آن لائن جمع کروا سکیں گے، اسی حوالے سے سیف سٹیز اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے اشتراک سے ای چالان کی ادائیگی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہری ای چالان پنجاب ای پے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ون لنک پر ادا کر سکیں گے۔ شہری آن لائن، اے ٹی ایم، جاز کیش، ایزی پیسہ ودیگر ذرائع سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروا سکیں گے۔ ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا۔ کورونا، سوشل ڈسٹینس اورشہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت متعارف کروائی گئی ہے، آن لائن ادائیگی کی سہولت کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔    

Azhar Thiraj

Senior Content Writer