ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کنکشن کے منتظر صارفین کیلئے بری خبر

گیس کنکشن کے منتظر صارفین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں میٹر کی قلت شدت اختیار کر گئی، میٹرز ختم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں صارفین کے کنکشن التواء کا شکار ہو گئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں میٹرز کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے کنکشن کی تنصیب کا کام بند ہو گیا ہے، گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشن کی تنصیب کا کام التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ دوسری جانب منقطع ہونے والے کنکشنز کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے بھی میٹرز ختم ہو گئے ہیں۔

سوئی ناردرن کمپنی میں سینکڑوں صارفین نے لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے لیکن کنکشن نہ مل سکا، رواں سال اوگرا نے 48 ہزار صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دی تھی تاہم سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے کنکشن نہیں لگائے جا رہے، سوئی ناردرن نے معمول اور ارجنٹ کی بنیاد پر کنکشنز کی تنصیب شروع کی تھی۔