ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس پنجاب اب تقریبات کیلئے بھی دستیاب ہوگا

 گورنر ہاؤس پنجاب اب تقریبات کیلئے بھی دستیاب ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎(علی رامے) گورنر ہاؤس پنجاب اب تفریح گاہ ہی نہیں تقریبات کیلئے بھی دستیاب ہوگا، تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام مختلف محکموں کے سپرد، کمرشل تقریبات کی آن لائن بکنگ کیلئے ایپ لانے کا بھی فیصلہ، ایپ بنانے کا ٹاسک پی آئی ٹی بی کوسونپ دیاگیا، غیر ملکی سیاحوں کیلئے گائیڈ بھی بھرتی کیے جائینگے۔

شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب کو تفریحی گاہ بنانے کیلئے تزئین و آرائش ہو گی، گورنر ہاؤس کو کمرشلائز کرنے اور تزئین و آرائش کیلئے صوبائی محکموں کو ٹاسک دیا گیا ہے،گورنر ہاؤس کی آن لائن بکنگ کیلئےایپ بنانےکاٹاسک پی آئی ٹی بی کوسونپ دیا گیا، اس پرسیاحت کیلئے حکمت عملی پراربن یونٹ اور ملٹری سیکرٹری کو ٹاسک دیا گیا، گورنر ہاؤس کی تاریخ، عمارت کے متعلق دستاویزات، براوشرز اور شارٹ ڈاکو منٹری کا کام پی اینڈ ڈی بورڈ کو سونپ دیا گیا۔

گورنر ہاؤس میں بوٹینیکل تھیم گارڈن اور آڈیو ویڈیو ڈسپلے کا ٹاسک ڈی جی پی ایچ اے اور جی سی یو کو دیا گیا، گورنر ہاؤس میں سیاحوں کی رہنمائی کے ٹورٹس گائیڈ بھی بھرتی کیے جائیں گے، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ گورنر ہاؤس میں ٹورسٹ گائیڈ کی رجسٹریشن اوربھرتی کریں گے۔

گورنرہاؤس میں کافی شاپس، کیفے ٹیریا اور واش رومز کا کام ایکسیئن بلڈنگ گورنرہاؤس کو سونپا گیا، این سی اے گورنر ہاؤس کے ڈیزائن اور سکیورٹی گارڈ کے یونیفارم کا ڈیزائن تیار کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer