ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ چاہتےہیں ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، ہرملک کےپاس جوہری ہتھیار ہو گا تو ہم سب غیرمحفوظ ہوں گے،میں پاکستان گیا،21گھنٹےطویل مذاکرات کیے۔ایرانی بھی ڈیل کرناچاہتےہیں۔
امریکی نائب صدرجےڈی وینس نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ چاہتےہیں ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں،ایرانی بھی ڈیل کرناچاہتےہیں۔امریکاایران معاملےمیں کچھ اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایران کےپاس ایٹمی ہتھیارہوں گےتودیگرممالک بھی ایسا کریں گے،
ضرورت پڑی توفوجی مہم دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
جےڈی وینس نےمزید کہا کہ صدرٹرمپ اورایران دونوں دوبارہ جنگ کےحق میں نہیں،صدرٹرمپ نےہمیں کہاایران کےساتھ مذاکرات کریں،ہماری نیت صاف تھی اس لیےاسلام آبادمیں اتنےگھنٹےمذاکرات کیے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App