ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

جاری نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اب 23 جون 2026 تک بند رہے گی فیصلے کے تحت کسی بھی بھارتی مسافر طیارے، فوجی جہاز یا پرائیویٹ جیٹ کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندی پہلے سے جاری ہے اور پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔