اشرف خان :پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4548 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 8099 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی کوئی بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔