ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا لاہور کی مون سون تیاریوں کا جائزہ، نشیبی علاقوں میں فوری نکاسی آب کے احکامات

واسا لاہور کی مون سون تیاریوں کا جائزہ، نشیبی علاقوں میں فوری نکاسی آب کے احکامات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایم ڈی واسا لاہور کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیلڈ آپریشنز، مشینری اور ایمرجنسی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مون سون تیاریوں، ڈی سلٹنگ سرگرمیوں، ڈیوٹی روسٹر پلان اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے علاقوں کے مون سون ایمرجنسی پلان سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دوران سور پوائنٹس پر جیٹر اور سکر مشینوں کی تعیناتی، فیلڈ اسٹاف کی ڈیوٹی اور ہیوی مشینری کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام عملہ واسا یونیفارم میں ڈیوٹی انجام دے اور مین ہول کورز سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مین ہولز میں سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

ایم ڈی واسا نے جیٹر اور سکر مشینوں کو حساس اور نشیبی علاقوں میں ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے قبل تمام ہیوی مشینری مکمل طور پر فعال ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے اور تمام روڈ سائیڈ ڈرینز کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاؤنز میں ڈی سلٹنگ گینگز کے ذریعے صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔