ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچا لی

مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچا لی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے ایک بروقت اور کامیاب طبی کارروائی کے ذریعے غلطی سے مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے کمسن بچے کی جان بچا لی۔

طبی ذرائع کے مطابق بچے نے کھیلتے ہوئے مقناطیس کا ایک ٹکڑا منہ میں ڈال لیا جو خوراک کی نالی کے ذریعے معدے تک پہنچ گیا۔ واقعے کے بعد بچے کے والدین فوری طور پر اسے جنرل ہسپتال لے آئے جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری اینڈوسکوپی کی اور معدے سے مقناطیس کا ٹکڑا کامیابی سے نکال لیا۔

پروسیجر پروفیسر حسن سلیمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان نے مکمل کیا، جسے طبی ماہرین نے انتہائی مہارت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔

پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے بچے کی جان بچائی۔

بچے کے والد نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کیں۔