مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش

مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے پوپ فرانسس کی رہائشگاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگ رہا ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر