ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف

الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے۔

خواجہ آصف نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔ راولپنڈی، میانوالی اور لاہور میں پُرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی ملوث تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، میں بھی گرفتار ہوا تھا، میرا لیڈر اور میری سیاسی پارٹی کے کئی لوگ گرفتار ہوئے تھے، ہم گرفتار ہوئے لیکن ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کیے، عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ املاک پر حملے کیے جائیں، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، حملہ آوروں کے ٹرائل آئینی طریقہ کار کے مطابق ملٹری کورٹس میں ہوں گے، ہم نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے، پہلے سے قوانین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے پاس ہائی کورٹس اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا، ہم صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے اور چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر