آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا

Zardari meeting with chaudhary shujaat
کیپشن: Asif ali zardari and chaudhary shujaat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،سابق صدر نے چودھری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہیں گے ،سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر چودھری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

  اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چودھری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔