چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

sugar mills,tax relief,Punjab
کیپشن: Sugar mill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے شوگر ملز کو ٹیکس ریلیف دیا جائے گا .عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کے لیے شوگر ملز مالکان سے حکومت کے رابطے جاری ہیں۔

 پنجاب حکومت کو گزشتہ روز محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے اشیا خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی جس میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید قابو میں لانے کے لیے چند ایک سفارشات بھی ہیں گئیں جن میں شوگر ملز مالکان کو ٹیکس سمیت دیگر ریلیف دینا بھی شامل تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان کو ٹیکس ریلیف دینے کے لیے ایف بی آر سے جلد معاملات طے کیے جائیں گے جس سے پنجاب میں چینی کی قیمت کو کم اور مستحکم کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی چینی دستیاب رہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز مالکان بھی ایف بی آر کی جانب سے نافذ کردہ ٹیکس پر ریلیف کی ڈیمانڈ کرچکے ہیں جبکہ حکومت پاکستان شوگر ملز مالکان سے ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ وصول کرتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے ان سفارشات کو جلد ایف بی آر کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ باہمی تعاون سے معاملات طے پا سکیں۔