شام نگر میں یوٹیوبر کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،37 گرفتار

fir on shahid chaudhary
کیپشن: fir on shahid chaudhary
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : لٹن روڈ پولیس  نے شام نگر کے علاقے میں معروف یو ٹیوبر شاہد چودھری کے ڈیرے پر چھاپا مار 37 جوارئیے گرفتار کرلئے ہیں جبکہ داؤ پر لگائی گئی لاکھوں کی رقوم اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  لٹن روڈ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شام نگر میں شاہد چوہدری عرف شدا جوا کا اڈہ چلا  رہا ہے جس پر پولیس نے شاہد چودھری کے ڈیرے پر  چھاپا مارا تو  شاہد چودھری عرف شدا جائے وقوع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے37 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔جواریوں کے قبضہ سے داو پر لگی ہوئی پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم  اور 40 موبائل برآمد کرلئے گئے۔ پولیس نے مفرور ملزم شاہد چوہدری اور عارف چوہدری سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مفرور ملزمان عرصہ دراز سےجگہ تبدیل کرکے جوا کا اڈہ چلارہے تھے ۔