ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منشیات کی ہول سیل مارکیٹ کہاں؟ 

drug supply
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور پولیس کی سرپرستی میں منشیات  کی فروخت جاری،لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کےگڑھ بن گئے،کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی  جاری۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور پولیس کی سرپرستی میں منشیات  کی فروخت جاری،لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کےگڑھ بن گئے،کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی  جاری ہے، کھیچی گروپ کے کارندے  سرےعام منشیات بیچتے نظرآتےہیں ,درجنوں افراد کو لائن میں کھڑے ہو کر منشیات خریدتےدیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کےمطابق  ,پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں منشیات فروخت ہوتی ہے،بیٹ آفیسر منشیات فروشوں سے منتھلی وصول کرتے ہیں اور تحفظ دیتے ہیں،ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہیں مگر پولیس کی ملی بھگت سےدھندہ نہیں چھوڑتے، کاہنہ تھانےکاعلاقہ جہاں کرائم میں آگےہے وہیں منشیات فروشی میں بھی آگے ہیں۔