ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری قتل

ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہر میں ڈاکووں کی جانب سے شہریوں کی جانیں لینے کا رحجان بڑھنے لگا۔ ڈاکووں نے برکی اور اچھرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہریوں کو قتل کردیا۔ برکی میں عبدالمجید نامی شہری کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کردیا جبکہ اچھرہ کے علاقہ میں گزشتہ روز ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان عثمان دم توڑ گیا ۔

لاہور میں عید قریب آتے ہی جرائم پیشہ افراد کی کارروائیاں تیز ہوگئیں ۔  چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکووں نے مزاحمت پر دو شہریوں کی جان لے لی . برکی کے علاقہ میں مزحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکہ عبدالمجید نامی شہری کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سبزی منڈی جارہا تھا کہ ڈاکووں نے انھیں روکا اور مزحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عبدالمجید موقع پر دم توڑ گیا ۔

اچھرہ کے علاقہ میں گزشتہ روز ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔سی سی پی او لاہور کہتے ہیں عید سے قبل وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے .  جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کے لئے تمام وسائل بروکار لارہے ہیں.
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں رواں سال ڈاکووں نے مزاحمت پر سولہ افراد کو قتل جبکہ سینکڑوں افراد کو زخمی بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام  کیلئے لاہور پولیس کے ایس پیز نے سر جوڑ لیے ہیں۔ چند روز قبل اعلیٰ سطحی اجلاس والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں منقعد کیا گیا جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی پٹرولنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔