کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس میں تاخیر، سی ٹی او کا احسن اقدام

کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس میں تاخیر، سی ٹی او کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کی جائے، سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو غیر نمونہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کی پابندی میں عارضی طور پر نرمی کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے عارضی طور پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا، ایسے گاڑی مالکان جن کے پاس نمبر پلیٹ رسید ہوگی انہیں رعایت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی او نے تمام ڈویژنز اور سرکل افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے کارروائی نہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

شہریوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سی ٹی او نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی سے روک دیا، شہریوں کو گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس ملنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے اجراء پر دوبارہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔