ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، بجلی کی فراہمی معطل

 بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:  شہر میں بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں حالیہ بارش کے باعث متعدد فیڈرز پر ٹرپنگ ہوئی، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

 سسٹم میں پیدا ہونے والی فنی خرابیاں اور کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمرز جل جانے کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہوگئی، جس سے صارفین کو طویل بندش اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لیسکو کے افسران اور ملازمین نے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، تاہم بارش کی وجہ سے لائن سٹاف کو مرمتی کام کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔