وسیم احمد : چیمپئنزٹرافی 2025 چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کی وجہ سےپی سی بی کوکوئی مالی نقصان نہیں ہوا ،
آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی کے لیے تمام اخراجات کیے ،چیمپئنزٹرافی کیلئےآئی سی سی نے7کروڑڈالرزکابجٹ رکھاتھا،7کروڑڈالرزکےبجٹ سےآئی سی سی نےتمام اخراجات کیے،
پاکستان کرکٹ بورڈ کو6 ملین ڈالرزمیزبانی کی فیس ملی، یہ فیس ہر میزبان ملک کو ملتی ہے ،میزبان ملک ایونٹ میں اخراجات نہیں کرتا ،گیٹ منی بھی میزبان ملک کےحصےمیں آتی ہے ، اسکاکام مکمل ہوناباقی ہے ۔
دبئی میں ہونیوالے 5میچز کی ہوسٹنگ کامعاملہ بھی مکمل ہوناباقی ہے ۔ دبئی والی اور پاکستان کی گیٹ منی کے پیسوں کا حساب کرنے کے بعد آئی سی سی پی سی بی کو بتائے گا
سٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کی پی سی بی نےضرورت محسوس کی تھی ،کرکٹ سمیت ہرایونٹ سےپہلے سٹیڈیمزکی اپگریڈیشن ہرملک میں ہوتی ہے،پاکستان میں29سالوں کےبعدآئی سی سی ایونٹ کےموقع پراپگریڈیشن کی گئی،
اپ گریڈیشن کے بجٹ کی منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ نے دی ،
Stay tuned with 24 News HD Android App