قیصرکھوکھر: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،عید پر31 مارچ سے دو اپریل تک تین چھٹیاں ہونگی۔
وفاقی حکومت نے عید پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ 31 مارچ سے دو اپریل تک تین چھٹیاں ہونگی۔ ساتھ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں شامل کر کے عید پر پانچ چھٹیاں ہونگی۔ بیشتر وفاقی اداروں میں ہفتہ اتوار کی چھٹی ہو تی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔ وفاقی حکومت نے عید پر چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔