مہندی پر ہوائی فائرنگ ، دلہا بارات لے جانے کی بجائے جیل پہنچ گیا

husnain & babar in jail
کیپشن: husnain & babar in jail
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک+شاہین عتیق : نواں کوٹ پولیس نے مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت 02 ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا ۔ آج بارات ہے چھوڑ دیں، ملزمان کے ورثا کی منت سماجت، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

 رپورٹ کے مطابق نواں کوٹ پولیس کو ہوائی فائرنگ کی 15 کال موصول ہوئی۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نواں کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مہندی کی تقریب میں موجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے دلہا حسنین اور اس کے دوست بابر کو گرفتار کرلیا  نواں کوٹ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے پستول گولیاں اور چلیدہ خول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔  ملزم حسنین کی آج بارات روانہ ہونی تھی تاہم فی الحال وہ حوالات کی سلاخوں کے پیچھے بند ہے۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے بہت سی زندگیاں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ۔شو آف ویپن پر پابندی عائد ہے۔قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نواں کوٹ پولیس نے دولہا حسنین اور کزن بابر علی کو عدالت میں پیش کیا  ملزمان  کو مہندی کی تقریب  میں فائرنگ کرنے کے جرم میں  پہلوان چوک سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں۔پراسیکیوٹر رانا زبیر نے پولیس کی پیروی کرتے ہوے ملزمان کو جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ جتاہم ملزمان کے ورثا  کے وکلا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ دولہا کی بارات ہے انتظامات مکمل ہیں مہربانی کرکے ضمانت لے لیں۔ جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔