محکمہ تعلیم کے اعلی افسر کوخاتون ٹیچر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی

  محکمہ تعلیم کے اعلی افسر کوخاتون ٹیچر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سپیشل سیکرٹری برائے محکمہ سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کی لیڈی ٹیچر سے مبینہ طور پر بدتمیزی کا معاملہ، پنجاب حکومت نے سہیل شہزاد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
 تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری برائے محکمہ سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کی لیڈی ٹیچر سے مبینہ طور پر بدتمیزی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے سہیل شہزاد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کے خلاف کارروائی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے، صوبائی وزیر قانون نے لیڈی ٹیچر سے بد تمیزی کو سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔
 راجہ محمد بشارت نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو سپیشل سیکرٹری سہیل شہزاد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے خط لکھا ہے، سہیل شہزاد پر لیڈی ٹیچر سے مبینہ طور پر بدتمیزی کا الزام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیڈی ٹیچر کا تعلق راجہ محمد بشارت کے صوبائی حلقہ سے ہے، وزیراعلیٰ نے یہ خط چیف سیکرٹری کو کارروائی کے لئے مارک کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے سہیل شہزاد کے خلاف کارروائی کے لئے رپورٹ مانگ لی ہے۔