چیئرمین پاسپیڈا کی زیر صدارت آٹو پارٹس سیکٹر کے صنعتکاروں کا اہم اجلاس

چیئرمین پاسپیڈا کی زیر صدارت آٹو پارٹس سیکٹر کے صنعتکاروں کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان ابدالی:آٹو پارٹس سیکٹر کے صنعتکاروں کا اہم اجلاس چیئرمین پاسپیڈا ناصر حمید خان کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ صنعتکاروں نے آٹو پارٹس کی درآمد کو منفی لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ارشد بھٹی سمیت دیگر صنعتکاروں نے شرکت کی۔ ناصر حمید خان نے کہا کہ آٹو پارٹس کو منفی درآمدی لسٹ سے نکالا جائے، انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ ،ملایشیا آٹو پارٹس کے بانی مگر یہ ممالک بھی آٹو پارٹس درآمد کرتے ہیں۔

صنعتکاروں نے کہا کہ آٹو پارٹس سیکٹر صنعت سے متعلقہ قوانین بار بار تبدیل نہ کیے جائیں، آٹو پارٹس کی درآمد کو لیگلائزڈ کیا جائے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ صنعتکاروں کے مطالبات وفاقی حکومت منظور کرے تاکہ آٹو سیکٹر کو فروغ مل سکے۔