ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کا 2170 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی مد میں 524 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کا 2170 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی مد میں 524 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 2170 ارب روپے کا بجٹ تخمینہ پیش کیا ہے جس میں مختلف شعبوں کے لیے اہم مالی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب روپے جبکہ جاری اخراجات کے لیے 1645 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ بھی شامل ہے۔

ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 35 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش بھی بجٹ کا حصہ ہے۔ کم سے کم ماہانہ اجرت 5 ہزار روپے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

امن و امان کے لیے 191 ارب روپے جبکہ صحت کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 334 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تعلیم کے لیے 468 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے، احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب روپے اور ایم ٹی آئی اسپتالوں کے لیے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

پشاور بحالی پروگرام کے لیے 36 ارب روپے، بی آر ٹی پشاور کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے اور خوشحال ہزار پروگرام کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح اقلیتی برادری کی خود کفالت کے لیے 51 ملین روپے، احساس کسان پروگرام کے لیے 2 ارب روپے اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بلا سود قرضوں کی مد میں 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

بجٹ میں الیکٹرک بائیکس اور رکشہ منصوبے کے لیے 2.5 ارب روپے، توانائی کے لیے 42 ارب روپے، زراعت کے لیے 29 ارب روپے، بلدیات کے لیے 90 ارب روپے، داخلہ کے لیے 29 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کے لیے 14 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔