ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک

آج شام 4 بجے عالمی مارکیٹ بند ہونے کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی تعین کیا جائے گا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عندیہ دیا ہے کہ عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج عالمی آئل مارکیٹ بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور حالیہ مذاکرات کے مثبت اثرات کو سامنے رکھتے ہوئے صارفین تک ریلیف منتقل کرنے پر کام جاری ہے۔ ان کے مطابق شام 4 بجے عالمی مارکیٹ بند ہونے کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مزید کمی کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کے باعث حکومت آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی رجحانات کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔