سٹی 42 : پاکستانی تجارتی بحری جہاز شالامار پر آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ٹی شالامار میں آتشزدگی گوادر سے تقریبا 80 میل کے فاصلے پر ہوئی، ایم ٹی شالامار آتشزدگی کے وقت گوادر کے جنوب میں موجود تھا، اتشزدگی کے وقت ایم ٹی شالامار کی قریب ترین بندرگاہ 48 میل جنوب مشرق میں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ نے باقائدہ ریسکیو مشن کے ذریعہ آتشزدگی پر قابو پایا، اس وقت ایم ٹی شالامار پر بھڑکنے والی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔