ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد

 چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈی والا کی سربراہی میں ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ایک ، 2 اور 3 فیصد لیوی کی تجویز دی گئی، چھوٹی گاڑیوں سے حاصل شدہ لیوی الیکٹرک وہیکلز کے فروغ  پر استعمال کی جائے گی۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا  کہ چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبوں میں ہو رہی ہے اور گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے۔بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی اور غیرملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔