سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 283.55 روپے سے بڑھ کر 283.64 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 285.69 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 88 پیسے کمی کے بعد 327.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے سستا ہوکر 383.09 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگاہوکر 78.02 روپے، سعودی ریال 9 پیسے مہنگاہوکر 76.25 روپے کا ہوگیا۔