ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 21 ہزار 629 کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

 ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔

 ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔