ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی کنکشنز کےحامل صارفین  کو ریلیف دینے کا فیصلہ

لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی کنکشنز کےحامل صارفین  کو ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔
 صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مالی ریلیف کی تفصیلات کے مطابق  میٹر کی مد میں صارفین کو 45 ہزار روپے کی بچت ہوگی،  اے ٹی بکس (AT Box) کی مد میں 80 ہزار روپے کا اضافی ریلیف دیا جائے گا۔
 اس اقدام سے صارفین کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت ممکن ہو سکے گی۔