ویب ڈیسک: جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12.9 کلومیٹر رہی۔زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
تاہم جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔