(عاجز جمالی) صوبائی بجٹ پیش ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔
کل ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2024.25 کے لئے بجٹ پربحث کاآغاز ہوگا، 6 دن تک بجٹ پربحث جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ سندھ سرکار نے رواں ماہ 14 تاریخ کو 33 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ 30 فیصد اور پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔