ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئیر صحافی خلیل جبران کےقتل پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا اظہارِ افسوس

Governor Faisal Karim Kundi, Khalil Jibran Journalist, Jurnalist assassinated, Landi Kotal, Khyber Pakhtoonkhwa . Citty42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی  نے لنڈی کوتل مین سینئیر صحافی خلیل جبران کے قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان کے قتل کی اطلاع ملنے پر خیبر پختونخوا کے گوریر فیصل کریم کنڈی نے ان کے اہل خٓنہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر نے فائرنگ سے جاں بحق صحافی خلیل جبران کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار  کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور  مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔