حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو سازش کیوں کی ؟عمران خان   

imran khan
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ہماری حکومت کی تبدیلی سازش تھی یا مداخلت اس پر تحقیقات ہونی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کر سکتے کہ سازش نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو اس سازش میں ملوث ہے وہ چاہتے ہیں خفیہ پیغام کو دبا دیا جائے، عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، روپے کی قدر میں کمی یا پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی تو یہ مہنگائی مارچ لے کر پہنچ جاتے تھے، اب خود عوام پر مہنگائی کے بم پھینک رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، نیب میں ترامیم سے ایک ایک ڈاکو کو این آر او ملے گا، ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ مر رہے ہیں۔ کوئی ہارٹ اٹیک سے مر رہا ہے کوئی خودکشی کر رہا ہے، مشتاق چینی والا رہ گیا اس کا اگلا نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے باہرنکلنا جہاد ہے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے۔