امریکی صدر سائیکل سے گر گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Joe Biden falls from bike
کیپشن: Joe Biden falls from bike
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ امریکی صدر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں، امریکی صدر کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔